فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کو کرونا وائرس سے تعلق بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے سلسلے میں آگہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی فیس بک انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ فیس بک انٹرنیشنل کے وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک

ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔ ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ فیس بک کے وفد سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وفد نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی اور جولن ذو نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں، فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close