بین الاقوامی ادارےنے حماد اظہرکو بڑا اعزاز دیدیا

جینیوا(پی این آئی) عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی

شامل کیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ڈبلیو ای ایف کی جانب سے یہ اعزاز چالیس سال سے کم عمر ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یا سرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close