ن لیگ میں بغاوت ، کتنے اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟

لاہور (پی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں کم از کم 50/50 ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن سے منحرف ہو چکے ہیں، نشاط ڈھاہا کی قیادت میں وزیراعلی سے ملنے والے وفد کے بعد لیگی قائدین کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات

پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف سے ایک مجرم کی حیثیت سے ملاقات کی ، برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپس جانے کا کہا ہے ۔ میری درخواست ہے کہ لیگی قائدین اپنی اعلی قیادت کو وطن واپس آنے کا کہیں، نواز شریف صاحب کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کیا ، حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔بھارت میں مسلمانوں پر کئے جانے والے طلم و ستم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اور بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ، نریندر مودی کو ایک سازش کے تحت بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا ہے ، نواز شریف قصائی نریندر مودی کی سازش کو نہیں سمجھ سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں