میں حکومت کا حصہ تو نہیں لیکن ۔۔۔جہانگیر ترین نے عوام کیلئے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی حکومتی اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں، وہ یوٹیلٹی سٹورز کو سب سے کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کا وعدہ کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے

رہنما جہانگیر نے کہا کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں اور نہ ہی حکومتی اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ سے کم ریٹ پر چینی فراہم کرنے کی آفر کی لیکن کچھ عناصر نے ان کی آفر کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی اور تاثر دیا کہ انہیں نوازا جا رہا ہے، میں نے یوٹیلٹی سٹورز کو خط لکھا کہ اپنی آفر واپس لے رہا ہوں۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے یوٹیلٹی سٹورز کو بتادیا تھا کہ وہ چینی 67 روپے کے حساب سے فراہم کریں گے، نیک نیتی کے ساتھ چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی آفر کی تھی، وعدہ کرتا ہوں کہ سب سے کم نرخ پر چینی فراہم کروں گا، چینی کا سیزن اب ختم ہونے والا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close