شہباز تتلہ قتل کیس: ایس ایس پی مفخر عدیل گرفتار

لاہور(پی این آئی) شہباز تتلہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس میں مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دے دی۔ذرائع کےمطابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری پنجاب سے باہر دی ہے اور انہیں 24 گھنٹوں میں لاہور لایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز

تتلہ کے لاپتا ہونے کا معاملہ گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا، بغیر درخواست کے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری کے بعد پنجاب کانسٹیبلری نے مفخر عدیل کو ڈیوٹی پر نہ آنے کی وجہ سے او ایس ڈی بنانے کے لیے مراسلہ بھیجا تھا۔کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے اپنے مراسلے میں کہا تھاکہ ایس ایس پی مفخر عدیل منگل سے ڈیوٹی پر نہیں آئے، انہوں نے کال کی ہے اور نہ چھٹی کی درخواست بھیجی ہے۔ایس ایس پی مفخر عدیل پر اپنے دوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام ہے، شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ 7فروری کو تھانا نصیر آباد لاہور میں درج کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close