موسلا دھار بارشوں اور طوفان سے ہلاکتیں ،حکومت نے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے موسلا دھار بارشوں اور طوفان کے باعث موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں17 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صوبائی

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہفتے کو جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کم از کم 57 مکانات گر گئے ہیں اور زیادہ تر اموات گھروں کے گرنے کے واقعات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔آئندہ سات روز تک جاری رہنے والی سردی کی لہر کے دوران شہریوں کو پناہ اور خوراک مہیا کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2010 ایکٹ کے سیکشن 16 (اے) کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے 7 مارچ سے 14 مارچ تک ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے دوران ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیز بارش، شدید برف باری اور درجہ حرارت میں کمی سے متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر پناہگاہیں دوبارہ چالو کریں۔محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بتایا کہ صوبائی دارالحکومت، خیبر، چارسدہ ، مہمند ، نوشہرہ ، صوابی مردان ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بٹگرام ، تورغر ، کوہستان اور شانگلہ میں وسیع و تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوات ، بونیر ، ملاکنڈ ، اپر اور لوئر دیر ، باجوڑ ، چترال ، کوہاٹ ، ہنگو ، اورکزئی اور کرم کے اضلاع جبکہ کرک ، بنوں ، لکی مروت ، شمالی وزیرستان ، ڈی آئی میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور برف بار کا امکان ہے۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں گیس اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے جلانے کی لکڑی کی فی من قیمت 800 جبکہ گیارہ کلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 2200 روپے مقرر کر رکھی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر محمد طارق نے کہا ہے کہ گیس اور لکڑی کی مقررہ قیمتوں سے زیادہ رقم لینے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close