عالمی منڈی میں 2008کے بعد ایک تیل کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی ہو گئی، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

کراچی (پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں جس کے سبب مانگ میں کمی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گذشتہ چند برسوں میں کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل برآمد کرنے والے 14 ممالک پر مشتمل تنظیم اوپیک تیل کی قیمتیں برقرار

رکھنے کے لیے خام تیل کی پیداوار میں کمی لانا چاہتی تھی تاہم روس (جو کہ اوپیک کا رکن نہیں ہے) نے اوپیک کا مشورہ ماننے سے انکار کردیا۔روس کے انکار کے بعد اوپیک ممالک نے بھی اپنی پیداوار کم کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.4 فیصد کم ہو کر45.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران کم ترین سطح ہے جب کہ دسمبر 2008 کے بعد سے ایک دن میں تیل کی قیمت میں یہ سب سے بڑی کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت 10.1 فیصد کم ہوکر41.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ 5 سالوں کی کم ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پہلے ہی 30 فیصد کم ہوچکی ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وائرس سے اب تک 3 ہزار552 سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close