عالمی بینک نے منصوبوں میں سرکایہ کاری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی بینک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد اور قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے ، 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں انسانی وسائل کے فروغ اور 10 کروڑ ڈالر بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے ، خدمات کی فراہمی، ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز

ڈویلپمنٹ کے لیے خرچ ہوں گے ۔اسلام آباد میں عالمی بینک کے ریزیڈینشل مشن کے مطابق پنجاب میں انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے منصوبے منتخب اضلاع میں غریب اور کمزور گھرانوں کے سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے ۔اس ضمن میں پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائر یکٹر الینگو پیچاموتھو نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ اس کے عوام ہیں، زندگی کے آغاز میں سرمایہ کاری بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے لیے ضروری ہے تا کہ شہری ترقی کی منازل طے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ابھی سے صوبہ پنجاب کو ابتدائی برسوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرے گا تا کہ مستقبل کے لیے پیداواری افرادی قوت تیار کی جاسکے ۔بیان کے مطابق منصوبہ ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کے لیے بچوں کی پیدائش کے وقت قابل پروفیشنلز کی موجودگی، قوت ،مدافعت کی بہتری، ماں کی دیکھ بھال سمیت صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنائے گا۔اس کے علاوہ یہ بچوں کی ابتدائی تعلیم اور نوجوان والدین کو مہارت کی تربیت فراہم کرے گا ۔ منصوبے کے سربراہ یونگ ینگ چو نے کہا کہ زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو ترجیح دینا پاکستان میں انسانی سرمایے کو مضبوط بنانے اور پیداواری صلاحیتوں کے لیے لازم ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close