تعلیمی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا وہ شاندار منصوبہ جس کی امریکا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا، خوشخبری سنا دی گئی

واشنگٹن(پی این آئی) امریکا نے بھی حکومت پاکستان کے احساس اسکالر شپ پروگرام کی تعریف کر دی ہے، نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو امریکا سراہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ ہم

پاکستان کے اسکالر شپ پروگرام کو سپورٹ کرتے ہیں، تعلیم نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ہم خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر احساس تعلیمی وظائف کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ ایلس ویلز نے ٹویٹ میں لکھا کہ احساس اسکالر شپ نئی تعلیمی اسکالر شپ ہے، جو یو ایس ایڈ پاکستان اسکالر شپس کی طرز پر تشکیل دی گئی ہے، ہم نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر سال 50 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے، دو دن قبل وزیر اعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت مستحق ذہین طلبہ میں وظائف دیے جا رہے ہیں، احساس اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ تعلیمی سال 19-2020 کے پہلے مرحلے کی احساس اسکالر شپس کے لیے سالانہ 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، احساس انڈر گریجویٹ 4 سالہ پروگرام کے لیے 24 ارب کے وظائف دیے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغازکریں گے، جس کے تحت مستحق ذہین طلبہ میں وظائف تقسیم کیےجائیں گے، احساس اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑا پروگرام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی اسکالرشپ پروگرام کا آج آغاز کرنے جارہے ہیں ، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت مستحق ذہین طلباو طالبات میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم تعلیمی سال19-2020 کے پہلےمرحلے کی احساس اسکالرشپس طلبا کو دیں گے، پروگرام پر عملدرآمد کیلئے سالانہ 6ارب روپےمختص کئے گئے ہیں، احساس انڈرگریجویٹ 4سالہ پروگرام کیلئے 24 ارب کے وظائف دئیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں