اسلام آباد (پی این آئی)ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔انکا کہنا ہے کہ آپ پچھلے بارہ دن کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں مریم نواز شہباز شریف کے کسی بھی حامی سے نہیں ملیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ تلقین کی ہےکہ وہ پارٹی کے کسی بھر رکن سے بات نہ کریں، اگر کوئی ضروری بات ہوتی ہے تو وہ مریم نواز کے ساتھ کریں۔واضع رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے انکے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔ دونوں لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک کروڑ کے مچکلے جمع کروانے کے بعد دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے مچکلے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیئے گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے احتساب عدالت میں مچکلے پیش کئے جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی تھی۔جبکہ دوسر ی جانب لیگی رہنما احسن اقبال کے وکیل نے ان کے ایک کروڑ کے مچکلے احتساب عدالت میں جمع کروائے تھے جس کے بعد جج محمد بشیر نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں