آئی ایم ایف نے بلا سود قرضے دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)آئی ایم ایف نے کرونا وائرس کے پیش نظر بلا سود قرضے دینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلا سود فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بلا سود فنڈز دیے جائینگے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے دنیا میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میںلانے کا عزم کیا ہے ،آئی ایم ایف کی گورننگ باڈی کا غیر معمولی اجلاس طلب کئے جانے کے بعد بین الا قوامی مالیاتی فنڈ کے 189ارکان نے کہا کہ ہم مہلک وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحد ہیں اور با لخصوص انتہائی کمزور افراد اور پسماندہ ممالک کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے بھی عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سعودی شہریوں کو عارضی طور عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔اس سے قبل سعودی حکومت پاکستانی اور دیگر کچھ ممالک کے شہریوں پر بھی یہ پابندی عائد کر چکی ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی میں31مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سعودی ائیرلائن نے کراچی ، لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ائیرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک کے تمام ائیرپورٹس سے سعودی ائیر لائن سے عمرہ زائرین سفر نہیں کر سکیں گئے۔ جبکہ اقامہ ہولڈر اور بزنس اور فیملی وزٹ ویزے کے حامل مسافر سفر کرنے کے اہل ہوں گے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں