اسلام آباد(پی این آئی): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناوائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں
رہنماؤں نے کروناوائرس کے خلاف ملک کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے کروناوائرس کے خلاف ہرممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرخارجہ نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر جوادظریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں بھی مہلک وائرس کے پانچ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں