سیاست کے بڑے بڑے برج الٹنے کی تیاریاں،آصفہ زرداری کس حلقے سے الیکشن لڑنے والی ہیں؟ فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری کا ضلع ٹنڈوالہ یار میں دوبارہ ووٹ کا اندراج ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو سیاست میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور

اس بات کا اعتراف خود آصف علی زرداری نے بھی کیا تھا۔رواں ماہ راولپنڈی میں نیب پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر میں گرفتارہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوں گی۔اس سے واضح ہو تا ہے کہ آصفہ بھٹو بھی مستقبل میں سیاست میں قدم رکھ سکتی ہیں۔اور اب آصفہ بھٹو کا ضلع ٹنڈوالہ یار میں دوبارہ ووٹ کا اندراج ہوا ہے۔جس کے بعد ٹنڈوالہ یار کی سیاست میں بڑی اور اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے ووٹ اندراج کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لاڑکانہ میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ہ سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کو نااہل قرار دے دیا تھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔ آصفہ بھٹو جی ڈے اے کے معظم خان عباسی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیں گی تاہم ایسا نہ ہو سکا اس کے بعد آج دوبارہ اس طرح کی خبریں سامنے آئیں کہ ر سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں ان کے دوبارہ ووٹ کا اندراج ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close