لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کی درخواست پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے خلاف
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر پولیس نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مختلف سول سوسائٹی کے شرکا کے اعتراضات سنے ہیں، عورت مارچ پر کسی کو اعتراض نہیں تاہم سائلین کو مارچ کے طریقہ کار، اس میں استعمال ہونے والے بینرز اور نعروں پر اعتراضات ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج پر مکمل پابندی عائد ہے تاہم اگر مارچ کی اجازت دی گئی تو اسے کڑی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ عورت مارچ کا کیس لڑنے والے ثاقب جیلانی می ٹو مہم کے بھی وکیل ہیں، خواتین ہمارے معاشرے کا حسن ہیں، ہم نے کبھی بھی عورت مارچ رکوانے کا نہیں کہا تاہم آزادی اظہار رائے قانونی دائرے سے مشروط ہے۔ اس پر خواتین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ آپ نے اپنی درخواست میں خود لکھا ہے کہ عورت مارچ ریاست مخالف اقدام ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عورتوں کے حقوق پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے لیکن اس وقت یہاں معاملہ مارچ کا ہے، منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ غیر اخلاقی نعرے نہیں ہونے چاہئیں، آئین و قانون کےمطابق عورت مارچ کو روکا نہیں جا سکتا، غیر اخلاقی سلوگن اچھی بات نہیں ہے، مارچ کے دوران نفرت انگیز تقاریر اور سلوگن نہیں ہونے چاہئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو عورت مارچ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، منتظمین و شرکا آئین و قانون کے اندر رہ کر مارچ کریں، ضلعی انتظامیہ عورت مارچ کی اجازت سے متعلق منتظمین کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں