عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔۔ن لیگی رہنما زبیر عمر بھی وزیراعظم کو پیارے ہو گئے ، بڑاسرپرائز دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں، یہ بات شاید درست ہے کہ نواز شریف اپنا امپائر رکھا کرتے تھے، نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا

شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی کی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا میں اور اسد عمر (چھوٹا بھائی ) بچپن سے ہی مختلف کلبز کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے، اسد عمر انڈر 19 کی ٹیم میں بھی شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وسیم اکرم سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، عمران خان کرکٹ پر ہی فوکس رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کا معاشی پلان بنایا، میں نے تدریس کا کام بھی کیا اور کرکٹ کی کمنٹری بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔سابق وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ میں اپنے امپائر رکھنے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق بہت ہے، یہ بات شائد درست ہے کہ وہ اپنے امپائر رکھا کرتے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close