نوازشریف کو جیل کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، بلاول بھٹو

لاہور(پی این آئی) سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف کو جیل کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف اس وقت لندن میں عمران خان کی انتقامی سیاست کی وجہ سے موجود ہیں۔ان کو کرپشن کی وجہ سے جیل نہیں بھیجا

گیا۔اسی وجہ سے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔نیب کے اوپر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو اپنے انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیئے۔ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں صحافیوں اور میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، ان پر حالات تنگ کر کے عمران خان نے آزادی صحافت کو ختم کر دیا ہے۔ہمیں ایک ایسی تنظیم چاہیئے جو صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے، مگر عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہیں ہے۔حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کو ہماری عوام سے چھین لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری عوام ہر گزرتے دن کے ساتھ غربت میں پھنستی جا رہی ہے۔اسی موقع پر نوازشریف کی جیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف اس وقت لندن میں عمران خان کی انتقامی سیاست کی وجہ سے موجود ہیں۔ان کو کرپشن کی وجہ سے جیل نہیں بھیجا گیا۔اسی وجہ سے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں۔نیب کے اوپر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو اپنے انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیئے۔ اس کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں