سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (پی این آئی)صرافہ بازار میں ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیاہے تاہم یہاں ایک خوشخبری یہ بھی ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں آج پورا دن تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کاروبار ی افراد کے وارے نیارے ہو گئے ہیں ۔تفصیلات

کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد سونا 92 ہزار 300 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث سونے کی عالمی منڈی میں فی اونس قیمت 1605 ڈالر پر جاپہنچی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 37 ہزار 983 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی شروع ہوئی جو کہ اب تک جاری ہے ، 100 انڈیکس 38 ہزار کے بعد اب 39 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ہے ، 100ا نڈیکس میں 1378 پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 362 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔آج کل ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر بھی براہ راست عوام پر جاتا ہے ۔صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک سے اضافہ دیکھنے میں آیا، ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں