جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کاگھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کاکراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔تفصیلات

کے مطابق قومی احتساب یورو(نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کے مکان کو منجمد کرنے کی توثیق کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکررکھی تھی،نیب کی درخواست پر تفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت میں پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اپریل2014 میں کرپشن کے پیسوں سے مکان خریدا گیا،گھر کی خریداری میں جوائنٹ اکاو¿نٹ کے ذریعے پیسے دیئے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کا کراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔واضح رہے کہ نیب نے آصف ززرداری کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری کو منجمد کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close