تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر آج کھلنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی

کراچی(پی این آئی): کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پہلے 27 اور 28 فروری کو اسکول بند رکھنے کا اعلان

کیا، بعدازاں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسکولوں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود آج کئی علاقوں میں اسکول کھولے گئے۔ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ہدایت پر مختلف اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ڈائریکٹریٹ کی انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانڈھی، لیاری، کورنگی، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کھلنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے آج کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو سفارش بھی کی ہے۔ان تمام اداروں کے سربراہان کو ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے آج طلب بھی کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں