آرٹیکل 6 لگانےکی باتوں پر مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ محرومی کے احساس کو ختم کر نا ہے تو آئین پر عمل کر نا ہوگا،آئین اسلامی اور جمہوری ہے پھر بھی اسلام اورجمہوریت نہیں آسکی، مجھ پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کی بات کرنے والے شرم کریں،جو شخص اپنی جان

ہتھیلی پر لئے گھوم رہا ہے تم اسے ڈراتے ہو،اگر عدلیہ اور وکلا برادری آئین و قانون کو تحفظ نہ دے سکیں تو ملک کہاں جائے گا۔خارجہ پالیسی بھی تب مضبوط ہوگی جب معیشت مضبوط ہوگی، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18 ویں ترمیم سے صوبوں کے اختیار میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کار کا سرمایہ غیر محفوظ ہوگیا ہے، ملک میں کارخانے بند ہورہے ہیں اور مہنگائی عروج پر جارہی ہے،حکومت نے سی پیک کو عملا سرد خانے میں ڈال دیا ہے،حکومت نے جو حال بی آر ٹی کا کیا وہی سی پیک کا کر رہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close