بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام،شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے

کراچی(پی این آئی)بھارت خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتا ہے تاہم ہندوستان میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے شرمناک سلوک نے بھارت کے مکروہ چہرے سے تمام پردے اتار پھینکے ہیں ،حالیہ دہلی فسادات میں 47 سے زائد مسلمانوں کی شہادت ،سینکڑوں زخمی اور

مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو ہندو جنونیوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے کے بعد ہر طرف سے مودی سرکار پر لعن طعن کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی دہلی فسادات پر گہری تشویش کااظہار کیا جارہا ہے ۔ایسے میں پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکے اور مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھرآواز بلند کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کردی ہے۔شاہد آفریدی نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےمسلمانوں کی املاک جلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے‘‘۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے دہلی فسادات میں اب تک 50 افراد جاں بحق جبکہ تین سو سے زائد شدید زخمی ہیں جبکہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کی درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا گیا ہے ،دہلی میں صوررتحال اب بھی انتہائی کشیدہ ہے جبکہ ندی نالوں سے آج ایک لڑکی سمیت تین مسلمانوں کی لاشیں ملی ہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close