افغانیوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے،پاکستان نے امن معاہدے میں اپنا کردار واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)افغانیوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے،پاکستان نے امن معاہدے میں اپنا کردار واضح کر دیا .. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن معاہدے میں صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، افغانیوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں

مداخلت نہیں کر سکتے، افغان مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی زیر بحث آئے گی،ہم معاہدے میں کسی قسم کی گارنٹی کا حصہ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی زیر بحث آئے گی،ہم معاہدے میں کسی قسم کی گارنٹی کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان نے صرف امن معاہدے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں طے کیا گیا ہے کہ 135 روز میں اتحادی فوجوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،افغانیوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،اگلا مرحلہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کا ہے جو آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کچھ لوگ خطے میں امن نہیں چاہتے، پہلا مرحلہ طے ہو گیا دوسرے مرحلے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا،افغانیوں نے 19 سال تک جنگ کا سامنا کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کاروں کی لسٹ تیار کریں اور مذاکرات شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کو اپنی ذات سے بالا تر ہو کر عوام کا سوچنا چاہیے،امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات کا اہم فیصلہ کیا ہے، عالمی برادری کو بھی افغانستان میں امن عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے، افغانستان کے لوگ امن چاہتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے بیس سال خون خرابہ دیکھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close