نواز شریف اور شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کس شرط پر دی گئی؟سینئر صحافی نے خفیہ ڈیل بے نقاب کر دی

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ شہبازشریف مریم نوازکے جانے تک واپس نہیں آئیں گے، شہبازشریف نے نہیں چاہتے کہ پاکستان میں ان کے سیاسی معاملات میں مریم نوازکوئی مداخلت کرے، نوازشریف اور شہبازشریف کا باہر جانا ایک خفیہ ڈیل ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں

تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے نوازشریف اور شہبازشریف کا باہر جانا ایک خفیہ ڈیل ہے، جس کے کافی جزویات ابھی منظر عام پر نہیں آسکے، وزیراعظم کھلے عام کہہ چکے میں نے ڈیل نہیں کی۔ڈیل جن کے ساتھ کرکے گئے ہیں ، ڈیل حکومت کے ساتھ نہیں ہوتی، بلکہ پاکستان میں حکومت سے مراد حکومت ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ ظفراللہ جمالی جب وزیراعظم بننے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی گئے تو وہاں لوگوں نے مطالبات کیے کہ ہمارے یہ مسائل ہیں، جس پر جمالی نے کہا کہ میں اسلام آباد جاکر حکومت سے بات کروں گا۔اس لیے حکومت ایک ہی ہے۔صابر شاکر نے کہا کہ نوازشریف ، شہبازشریف کا باہر جانا فیز ون میں طے تھا، دوسرے فیز میں مریم نواز نے جانا تھا، لیکن اب تمام لوگ آن بورڈ آگئے ہیں، جب وہ گئے اس وقت سارے آن بورڈ نہیں تھے۔اب وفاقی اور پنجاب حکومت کے سارے لوگ آن بورڈ ہیں۔اب جب تک مریم نواز باہر نہیں جائیں گی تو شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے۔کیونکہ شہبازشریف نے نہیں چاہتے کہ مریم نوازیہاں ان کے معاملات میں مداخلت کرے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا واپس نہ آنا دونوں حکومتوں کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، نوازشریف ، شہبازشریف کے پاکستان آنے پر کسی نے پابندی عائد نہیں کی ہے۔نہ ہی حسن اور حسین نوازکے پاکستان آنے پر پابندی عائد ہے۔اس موقع پر سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی کسی بات کا علم نہیں ہے، جن کو ڈیل کے بارے علم ہے ان کو چاہیے کہ وہ کھل کرعوام کو بتائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close