لاہور(پی این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کی تائید ایک شرط پر کی تھی ،شرط تھی نوازشریف اپنی تمام رپورٹس ریگولر تصدیق کیلئے ہمیں بھیجیں گے ،نوازشریف 16 ہفتے سے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ،اس کا مطلب ہے نوازشریف کا پاکستان میں ہونے
والا علاج ٹھیک تھا جس کا اثر ہوا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ میں خود ڈاکٹر ہوں نوازشریف کی رپورٹنگ میں خود دیکھتی رہی ہوں ،نوازشریف کے حوالے سے ساری رپورٹس میں نے خود دیکھی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس روکنے کی کوشش اچھی رہی اس وقت57 ممالک میں کورونا وائرس ہے ،کورونا انفیکشن ہے جو پھیپھڑوں پر اثر کرتا ہے شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کر دیئے گئے ،ڈبلیو ایچ او کے مطابق بیماری کا شکار مریضوں کو ماسک پہننا چاہئے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں