خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں‌ پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئےاقدامات،حکومت نے تین ممالک کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلا ن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کیلئےPIA کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم کی ہدائیت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے PIA اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی میٹنگز کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔بیرونِ ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق حکومت نے اقدامات شروع کردیے، جس کے تحت آئندہ چند روز میں 6 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھر لایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ ’ان مٹینگز کے بعد سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے پروازوں میں خاطرخواہ اضافہ کردیا‘۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پی آئی اے کی 16 پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 6 ہزار 132 مسافر وطن واپس پہنچ سکیں گے۔بحرین کے لیے 9 سے گیارہ جولائی تک دو پروازیں چلائی جائیں گی جن کے ذریعے 722 مسافر وطن واپس پہنچیں گے۔متحدہ عرب امارات کے لیے 5 سے 16 جولائی تک 10 فلائٹس چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 3 ہزار 394 پاکستانی وطن واپس پہنچ سکیں گے۔قطر (دوحہ) کے لیے 6 سے 8 جولائی تک 6 پرازیں چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار 16 مسافر واپس آئیں گے۔

close