وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا بڑا وعدہ نبھا دیا

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے قانونی مشیر مرزا صفدر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اپنا وعدہ وفا کر دیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انفرادی طور پر فیصلہ سازی کا حق ہونا چاہئے نہ کہ من پسند ایک دو نمائندوں کے ذریعے ان کے حقوق سے کھیلا جائے ۔ اوورسیز پاکستانی نہ صرف پاکستان کے وفادار نمائندوں کو منتخب کریں گے بلکہ پوری دنیا میں یہاں وہ آباد ہیں ان کو وہاں ملنے والے حقوق کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کے تمام ادراروں میں اصلاحی ریفارمز لانے میں مدد کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی وجہ سے آج اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی زندہ مثال روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی صور ت میں موجود ہے ،ایک سال کے اندر اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڑ پیسہ پاکستان منتقل کر کے اپنے ملک کے ساتھ وفا کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔مرزا صفدر اقبال نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں وزیراعظم عمران خان ہی دور حاضر کی وہ واحد قیادت ہیں جو ملک کو ترقی پزیر سے ترقی یافتہ بنائیں گے۔

close