تحریک انصاف، ن لیگ یا پیپلزپارٹی؟ کونسی جماعت اوورسیز پاکستانیوں میں مقبول ترین جماعت قرار دیدی گئی؟ بڑا دعویٰ

ریاض (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) مڈل ایسٹ کے کوارڈینیٹر شیخ سعید احمد نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈار اور جنرل سیکرٹری ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کا موقع

فراہم کیا ہے اور ہمیشہ کوشش رہے گی کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں پارٹی امور کی بھرپور انداز میں انجام دہی کے لئے کردار ادا کر سکیں. شیخ سعید احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں مسلم لیگ ن مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں لاکھوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز موجود ہیں جو نوازشریف کو نا صرف اپنا لیڈر مانتے ہیں بلکہ انہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بھی گردانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو عوامی امنگوں کے مطابق ملک کو ڈھال سکتے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنے گزشتہ ادوار میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے کیا ہے. مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس سمیت مخدوم امین تاجر، اصغر چشتی، عدنان بٹ، ملک احمد حسین، وقار نسیم وامق ،عابد حسین اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ سعید احمد جہاں ایک اچھے بزنس مین ہیں وہیں ایک اچھے مسلم لیگی رہنما بھی ہیں جنھوں نے ہمیشہ دیار غیر میں رہ کر پارٹی کی خدمت کی ہے اور ہر موقع پر بڑھ چڑھ کر پارٹی کا ساتھ دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بطور کوآرڈینیٹر وہ مزید بہتر انداز میں پارٹی کو مضبوط بنا سکیں گے اور پارٹی امور کو مڈل ایسٹ میں بہتر انداز کے ساتھ چلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گے. ورکرز کو متحرک اور پرعزم بنانے میں شیخ سعید مڈل ایسٹ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملکر اہم رول ادا کر سکتے ہیں اسکے علاوہ وہ ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کے بھی شکرگزار ہیں جنھوں نے شیخ سعید کو اس اہم عہدے کے لئے نامزد کیا ہے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے شیخ سعید کو کوآرڈینیٹر بننے پر جہاں مبارکباد دی گئی وہیں کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا ہے.

close