تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری جنرل محمد لقمان کورونا میں مبتلا ہو گئے، صحت یابی کے لیے آن لائن اجتماعی دعا کا اہتمام

لندن (خادم حسین شاہین) ممتاز کشمیری لیڈر اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری جنرل محمد لقمان بھی کورونا کی وباء کا شکار ہو گئے، ان کے دوستوں نے ان کی صحت یابی کے لیے آن لائن اجتماعی دعا کا اہتمام کیا۔ان دنوں کورونا کے لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ اور یورپ میں مساجد و امام بارگاہیں مکمل

طور پر بند ہیں اس لیے تما م احباب سے گذارش کی گئی کہ برطانیہ، یورپ، پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے بھی احباب نے شرکت کی، کھوئی رٹہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد لقمان واٹ فورڈ میں مقیم ہیں،زمانہ طالب علمی سے تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ سرگرم ہیں، اسی زمانے میں لاہور کے ایک سفر کے دوران افسوسناک ٹریفک حادثے نے انہیں معذور کر دیا اور وہ وہیل چیئر پر ہو گئے، اسی عرصے میں وہ علاج کی غرض سے برطانیہ آئے اور تب سے یہیں مقیم ہیں، انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے موجود صدر فہیم کیانی کو متحرک کرنے اور آگے لانے میں اہم کردار ادا کیا، محمد لقمان نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں میں ہمیشہ نمایاں کردار اد اکیا ہے، وہ اس حوالے سے اپنی جسمانی معذوری کو ہر گز خاطر میں نہیں کاتے بلکہ دوسرے لوگوں سے زیادہ آگے بڑھ کر کام کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کے تمام احباب نے ان کی جلد مکمل صحت یابی ک دعا کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close