کورونا لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والوں کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بڑی اسکیم دیں گے، حکومت کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والوں کی مدد کیلئے بہت بڑا پروگرام لا رہے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہناتھا کہ بندشوں کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے وزیراعظم

عمران خان کی ہدایت پر اگلی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار اور احساس پروگرام آپس میں پارٹنرشپ کرکے بڑا پروگرام لارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار بند ہونے کا خطرہ ہے، ان کو یقین دلاتے ہیں حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو امداد دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ حکومت قرضِ حسنہ کی اسکیم متعارف کرائے گی تاکہ لوگ بندشوں میں ہونے والے نقصان کو پورا کرسکیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پچھلے رمضان کی نسبت 10 گنا زیادہ سامان پہنچائیں گے، پچھلے سال 3 ارب روپے کا فائدہ پہنچا تھا، اس بار 30 ارب کے سامان کا بندوبست کررہے ہیں تاکہ قوم کی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعےکورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close