راولپنڈی ڈویژن میں بلین ٹری سونامی مہم، زمینداروں کے پرائیویٹ رقبے پر جنگلات لگانے کا آغاز

جہلم (طارق مجید کھوکھر) بلین ٹری سونامی مہم کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں زمینداروں کے پرائیویٹ رقبے پر جنگلات لگانے کے لئے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، اس ضمن میں کنزرویٹر فاریسٹ توسیع راولپنڈی ڈویژن ملک ساجد قدوس اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راوالپنڈی سدھیر احمد مغل سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔ ضلع جہلم،

اٹک چکوال اور راولپنڈی کے خواہشمند زمیندار ان 03335358988اور 03465214896پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کنزرویٹر محکمہ جنگلات ملک ساجد قدوس نے اپنے دفتر میں بلین ٹری سونامی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب راولپنڈی دویژن میں بھی پرائیویٹ زمینوں پر شجرکاری کی جائے گی، جس کے لئے خواہشمند امیدواران ا فسران سے رابطہ سکتے ہیں۔بلین ٹری سونامی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی ایف او راولپنڈی سدھیر مغل نے کہا ہے کہ پرائیویٹ زمینوں پر شجرکاری سے ماحول کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا ہے کہ پہلے آنے والی درخواستوں کو اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ نجی زمینوں پر شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے سبسڈی پر پودے فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔

close