امریکی میڈیا نے کورونا وائرس کیخلاف کونسے اسلامی ملک کی حکمت عملی کامیاب قرار دیدی؟اہم خبر آگئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی میڈیانے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ مملکت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا سے جانی نقصان بہت کم ہوا ہے۔ سعودی عرب کی آبادی کے تناسب سے وہاں پر کرونا کے پھیلائو اور اموات کی شرح بہت کم رہی

ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا سے کم شرح اموات کے اسباب کی وجہ سعودیہ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی بہترین سہولت، وسیع پیمانے پر کرونا کے ٹیسٹوں کی حکمت عملی اور شہریوں کی عمر بنیادی عوامل ہیں جن کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اموات میں کمی واقع ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا میں اموات کی تعداد ایک ملین افراد کی ایک چوتھائی سے بھی تجاوز کرچکی جبکہ بعض ممالک میں اموات کی شرح کم اور وائرس کا پھیلائو محدود رہا ہے۔ اس اعتبار سے سنگا پور پہلے نمبر پر ہے جہاں کرونا سے اموات کی شرح 0.1 فیصد رہی ہے۔ سینگاپور میں 102 سالہ خاتون کرونا کے مرض سے صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوئی ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close