کچے کے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ اغواء کر لیا

شکار پور (پی این آئی) کچے کے ڈاکوؤں نے شکار پور کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ اغوا کر لیا ہے جس میں 5 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔۔۔۔ سندھ پولیس کے حکام کے مطابق ڈاکوؤں نےخانپور کےکچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کیے جانے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی اور ہیڈ محرر سمیت پانچ اہلکار شامل ہیں۔۔۔۔۔

ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے ایس ایس پی شکار پور کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے اغوا میں بڈانی جتوئی گینگ ملوث ہے جن کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں روانہ کر دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close