اور ا ب بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے ورچوئل نکاح کر لیا

جودھپور (پی این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے ایک نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے نکاح کیا ہے ۔۔۔جسے دونوں ممالک کے قاضیوں کی موجودگی میں انجام دیا گیا، اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکی کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ویزا کے عمل میں مشکلات کی وجہ سے دونوں خاندانوں نے آن لائن شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ جب دلہن امینہ کو بھارت کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دلہے ارباز نے فیصلہ کیا کہ شادی آن لائن ہو جانی چاہیے، بدھ کی رات منعقد ہونے والی تقریب تمام رسومات کے ساتھ مکمل ہوئی اور تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔۔۔۔نکاح کی تقریب میں دونوں اطراف کے خاندان والوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close