خواجہ سراؤں کے لیے مکمل مفت تعلیم، پہلا سرکاری سکول پاکستان کے کس شہر میں قائم کر دیا گیا؟

سرگودھا (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول قائم کر دیا گیا جہاں خواجہ سراء طالب علموں کو مفت کتابیں، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔۔۔۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا اسکول قائم کر دیا ہے جہاں 25 سے زائد خواجہ سراؤں نے داخلہ لے کر تعلیم بھی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ داخل ہونے والے خواجہ سراء طالب علموں کو نہ صرف کتابیں،

یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت ہوگی بلکہ انہیں وظیفہ بھی دیاجائے گا۔۔۔۔۔ سرکاری سکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ بھی خواجہ سرا رکھے گئے ہیں جب کہ خواجہ سراؤں کے گروہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے بھی سرکار تنخواہ کی مد میں دے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close