اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو تاریخی جھٹکا، قیمت میں کتنے روپے کی کمی ہو گئی؟

کراچی (پی این آئی) گزشتہ کئی روز کے دوران قیمت مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کو تاریخی جھٹکا لگا ہے اور پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ یکدم 13 روپے کم ہو کر 301 روپے تک آ گیا ہے۔۔۔۔۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا گیپ کم کرنے کا کہا تھا جس کے بعد سٹیٹ بینک نے انٹر بینک ریٹ پر کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی اور ڈالر خریدنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔۔۔۔

اس حکم نامے کے بعد آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی ہو گی اور ایک دو روز میں یہ تقریباً 20 روپے کم ہو کر انٹر بینک ریٹ کے قریب آ جائے گا جو 285 روپے تک ہے۔۔۔۔۔

close