راس الخیمہ (پی این آئی) عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں شوہر کو اپنی بیگم کو غصے میں بھیجا گیا ایس ایم ایس مہنگا پڑ گیا۔ خاتون نے شوہر کے خلاف پرائمری کورٹ سے رجوع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے اسے نامناسب الفاظ سے مخاطب کیا اور توہین آمیز جملے پر مشتمل ایس ایم ایس بھیجا اسے انصاف دلایا جائے۔ عدالت نے شوہر پر تین ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ سنایا لیکن خاتون کی تسلی نہیں ہوئی اس نے سول کورٹ میں نیا مقدمہ دائر کر دیا کہ شوہر کی بدکلامی سے اسے مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے لہزا شوہر سے دس ہزار درہم دلا کر اسکی تلافی کی جائے جبکہ ادائیگی کی تاریخ سے 9 فیصد منافع بھی دلایا جائے۔
عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی دلائی جائے۔راس الخیمہ سول کورٹ نے فیصلے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے اسے نامناسب الفاظ سے مخاطب کیا اور توہین آمیز جملے پر مشتمل ایس ایم ایس بھیجا اسے انصاف دلایا جائے۔عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے شوہر پر تین ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ سنایا جس کی توثیق اپیل کورٹ نے بھی کردی۔ بعد ازاں خلیجی خاتون نے سول کورٹ میں نیا مقدمہ دائر کردیا اور مطالبہ کیا کہ شوہرکی بدکلامی سے اسے مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے دس ہزار درہم دلا کر اسکی تلافی کی جائے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ادائیگی کی تاریخ سے نو فیصد منافع بھی دلایا جائے۔ عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی دلوائی جائے۔ کورٹ نے فیصلے میں شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچانے پر پانچ ہزار درہم اور 6 فیصد منافع، عدالتی فیس اور اخراجات ادا کرے۔ شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچانے پر پانچ ہزار درہم اور 6 فیصد منافع، عدالتی فیس اور اخراجات ادا کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں