چترال کی عدالت نے ٹمبر کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے گدھے نیلام کرنے کا حکم دے دیا، مالکان کو جرمانہ

چترال (پی این آئی) ضلع چترال کی تحصیل دروش میں عدالت نے ٹمبر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹمبر لے جانے کے لیے استعمال ہونے والے گدھے نیلام کرنے اور ملزمان کو 50 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو دو ملزمان سمیت 5 گدھے تحویل میں لیے تھے۔ گرفتار ملزمان اور گدھوں کو فارسٹ مجسٹریٹ توصیف اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا میجسٹریٹ نے ملزمان کو 50 روپے جرمانہ کیا جبکہ گدھے نیلام کرنے کا حکم دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ دروش گول میں ٹمبر مافیا کے کارندے قیمتی درختوں کو کاٹ کر ان کے سلیپرز گدھوں پر لاد کر برساتی نالے کے راستے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں جہاں سے وہ آگے ٹمبر مافیا کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دو الگ الگ کارروائیوں میں پانچ گدھوں اور دو ملزمان کو تحویل میں لیا تھا جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے تھے۔۔۔۔

close