آم کھانے پر جھگڑا، بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو گھونپ دیا

قاہرہ(آئی این پی)مصر کی الجیزہ کمشنری میں ایک آم کھانے پر جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق الھرم پولیس سٹیشن کو الجیزہ کیالھرم ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی کہ ایک زخمی نوجوان کو لایا گیا ہے اس کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیاہے۔ پولیس اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کہ گھر کے ریفریجریٹر میں ایک آم باقی بچا تھا۔ دونوں بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا کہ ان میں سے کون وہ آم کھائے گا۔

ایک بھائی آم لینے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرے نے باورچی خانے سے چاقو اٹھایا اور اس کے سینے پر وارکیا۔ ملزم اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ چار دن تک جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close