43 سال میں 53 شادیاں کرنےوالے سعودی شہری نے پہلی مرتبہ راز کھول دیا

جدہ (پی این آئی) سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مملکت کے ایک شہری نے 43 سال میں 53 شادیاں کرنےکاریکارڈ بناڈالا۔عبداللہ نے کہا کہ ان کی شادی کا سب سے مختصر وقت ایک رات کا تھا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدی کا پولی گیمسٹ کہلائےجانے والے، 63 سالہ شخص نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ “جب میں نے پہلی بار شادی کی تھی تو میں نے ایک سے زیادہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا کیونکہ سب ٹھیک تھا اور میرے بچے تھے۔

ابو عبداللہ کا کہنا تھا کہ تاہم، کچھ عرصے بعد، کچھ مسائل کی وجہ سے اس نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیویوں کے درمیان کئی مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے وہ دوبارہ شادی کرنے پر آمادہ ہوئے۔ ابو عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا میں نے طویل عرصے میں 53 خواتین سے شادی کی۔ پہلی شادی تب کی جب میں 20 سال کا تھا اور میری بیوی مجھ سے چھ سال بڑی تھی۔ عبداللہ نے کہا کہ ان کی شادی کا سب سے مختصر وقت ایک رات کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے ہوئیں لیکن اس نے اپنے بیرون ملک کاروباری دوروں کے دوران غیر ملکیوں سے شادیاں بھی کی ہیں۔تاہم متعدد شادیاں کرنیوالےعبداللہ اب ایک بیوی کیساتھ ہی رہتے ہیں ان کے مطابق وہ دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔۔۔۔۔

close