دُلہن گھوڑے پر سوار بارات لے کر دولہا کے گھر پہنچ گئی، دیکھنے والے حیران

ممبئی(پی این آئی)پاکستان اور بھارت میں رواج تو یہ ہے کہ دولہا سج دھج کر باراتیوں کے ساتھ دلہن کے گھر بارات لے کر جاتا ہے لیکن اب بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔بارات کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہوکر دولہا کا اپنی دلہن کے گھر جانا ایک عام روایت ہے لیکن اس روایت کو ایک دلہن نے ختم کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔


ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکی روایات کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی بارات لڑکے کے گھر لے کر پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے باراتی دلہے کے گھر کے باہر خوشی سے ناچ رہے تھے۔ دلہن سفید رنگ عروسی جوڑے میں فخریہ انداز میں گھوڑے پر بیٹھی لطف اندوز ہو رہی تھی۔اور صرف یہی نہیں دلہن نے شہنائیوں کی دھن پر گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے بھنگڑا ڈالنے کے انداز میں خود بھی جشن منایا،بھارتی ایئر لائنز انڈگو کی ایک سینئر ایئر ہوسٹس انوشکا گوہا نے گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ گھوڑے پر سوار اپنی بارات کی قیادت کی اس دوران وہ وہ بینڈ باجا بجانے والوں کی دلکش دھنوں پر رقص بھی کرتی رہی۔سفید رنگ کے عروسی لہنگے میں ملبوس دلہن اپنے دولہا جیت مکھرجی کے گھر پہنچی جو کولکتہ میں ایک کاروباری شخصیت ہے۔ جو بعد میں اپنی کار میں بارات میں شامل ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close