ماں نے دودھ کیوں نہیں پلایا؟ شیر کا بچہ مر گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور شہر کے چڑیا گھر میں شیر کا ایک اور بچہ دم توڑ گیا، شیر کے بچے کی عمر ڈیڑھ ماہ تھی، جسے اس کی ماں دودھ نہیں پلاتی تھی، بچہ ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بیمار رہنے لگا تھا، لاہور چڑیا گھر میں پچھلے چند ماہ کے دوران شیر کے متعدد بچے دم توڑ چکے ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مرنے والے شیر کے بچے کو بھی اس کی ماں نے اپنایا نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ بیمار رہنےلگا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو ڈبے کا دودھ پلایا جا رہا تھا، علاج معالجہ بھی جاری تھا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ شیر کےبچوں کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، مگر ان کی ہلاکت قدرتی عمل ہے تاہم چڑیا گھر انتظامیہ کی شیر کے بچوں کی نگہداشت کی کاوش کو سراہا جانا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close