پارلیمنٹ ہاؤس میں کس کس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ حفاظتی اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

close