گیمز آف تھرونز گیم کے بانی، ارب پتی بزنس مین کی پراسرار موت، حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

بیجنگ(این این آئی )گیمز آف تھرونز گیم کا بانی اور چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ 39 سالہ چینی ٹائیکون لِنکی کی کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر موت ہوئی جو زہر کھانے سے انتقال کرگئے۔لِنکی گیمز ڈیولپر کمپنی یوزو کے

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے جب کہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی گیم ان کی شہرت کی وجہ تھی۔پولیس نے لِن کے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لِنکی کا شمار چین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن کی دولت اندازا 1.3 بلین ڈالرز ہے۔لِنکی کی اچانک موت پر کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین نے دفتر کے باہر جمع ہوکر سوگ منایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لِنکی نے 2009 میں یوزو کمپنی کی بنیاد رکھی اور گیمنگ انڈسٹری میں انتہائی کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب لِنکی کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ خود چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے تھے مگر اس وقت ان کی حالت بہتر تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کرسمس ڈے پر ڈرامائی طور پر ان کی موت کی خبر سامنے آئی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لِنکی کو چائے میں زہر ملاکر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھاکہ لِنکی کی موت کی زیادہ تفصیلات موجود نہیں البتہ شبہ ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔۔۔۔

اپنی اہلیہ کو چاند پر 3 ایکڑکا ٹکڑا خرید کر تحفہ دینے والا شوہر ‎

اسلام آباد(پی این آئی )بیوی کو آٹھویں سالگرہ پر شوہر ایسا تحفہ دیدیا جس نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر ا جینا نے بیوی کوسپنا اجینا کو شادی کی آٹھویں سالگرہ چاند کی تین ایکڑ زمین کا ٹکڑا خرید کر تحفے میں دیدیا ۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو آٹھ سال گزر گئے ہیں اس بار میں چاہتا تھا کہ سالگرہ کےموقعے پر ایسا تحفہ دوں جو سب سے منفرد اور حیران کر دینے والا ہو ،فلموں ڈراموں میں یہ سنتا آیا ہوںکہ اگر کہو تو تمہارے لیے چاند تارے توڑ لائوں ، میں نےبھی اسے حقیقت کا میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے بیوی کو چاند سے زمین کا ٹکڑا خرید کر دیدیا ۔ دھرمیندر اجینا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔

close