دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کی تو چاندی ہو گئی، خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ایک بڑا مسئلہ، دوسری شادی کرنے والوں کو کتنی بڑی مالیت کا قرضہ دیا جائے گا؟

بغداد(پی این آئی)دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کی تو چاندی ہو گئی، خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ایک بڑا مسئلہ ،دوسری شادی کرنے والوں کو کتنی بڑی مالیت کا قرضہ دیا جائے گا؟ عراق میں دوسری شادی کرنے پر 10 ملین دینار قرض دیا جائے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق عراق کے معروف بینک الرشید نے

اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ’ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر قرض فراہم کیا جائے گا بشرطیکہ اس نے پہلی شادی کے لیے قرض نہ لیا ہو‘۔ ’تمام بینک ملازمین کو عقد ثانی کے لیے بلا استثنی قرض دیا جائے گا، اس کی شرط یہ ہے کہ وہ بینک کا باقاعدہ ملازم ہو اور اس کی ملازمت کو دو سال ہوگیے ہوں‘۔دوسری شادی کے خواہش مند کو 10 ملین عراقی دینار قرض دیا جائے گا۔ ایک ڈالر 1250 عراقی دینار کے برابر ہے۔ عراق میں معمر کنواریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔عراقی معاشرے میں معمر کنواریاں ان خواتین کو کہا جاتا ہے جن کی عمر 35 سال سے تجاوز کر چکی ہو اور اس کی ابھی تک شادی نہ ہوئی ہو۔ایک سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ’ملک میں معمر کنوریوں کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے‘۔ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کے باعث نوجوان شادی کرنے کے قابل نہیں رہے جبکہ موقع پاتے ہی ملک سے باہر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شادی کی عمر پار کرنے والی لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

close