وہ ایشیائی ملک جہاں نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت کی جانب سے لاکھوں روپے کی امداد دینے کا اعلان کر دیا گیا

ٹوکیو(پی این آئی) جاپان میں آئندہ سال اپریل کے بعد سے شادی کرنے والے جوڑوں کو 6لاکھ ین (تقریباًساڑھے 9لاکھ روپے)دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جاپان ٹائمز کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ اعلان زندگی کی نئی شروعات کرنے والے جوڑوں کو کرائے پر گھر لینے اور دیگر اخراجات پورے کرنے میں مدد

دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اس پروگرام کا نام ’Newlywed support program‘ رکھا گیا ہے۔ جاپان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کی ایک بڑی وجہ لوگوں کو شادی کی طرف راغب کرنا اور آبادی میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان میں زیادہ تر لوگ شادی سے گریزاں رہتے ہیں اور ملک میں عمر رسیدہ لوگوں کی تعداد حیران کن طور پر بڑھتی اور نوجوان نسل کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں لیبر کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی سنگین تر ہو چکا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے امدادی رقم لینے کے لیے وہی نئے شادی شدہ جوڑے اہل ہوں گے جن میں میاں بیوی دونوں کی عمریں شادی رجسٹرڈ ہونے کی تاریخ تک40سال سے کم ہوں گی اور ان دونوں کی مجموعی آمدنی 54لاکھ ین سے کم ہو گی۔

close