جانور بھی محبت کا جذبہ سمجھتے ہیں ،میانوالی کے علاقے موسیٰ خیل میں وفادار گھوڑی نوجوان مالک کے انتقال کے بعد قبر پر جا کر بیٹھ جاتی ہے، علاقے کے لوگ حیرت زدہ رہ گئے

میانوالی(پی این آئی)موسیٰ خیل کے علاقے میں عادل نامی نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی جان لے لی تھی، جس کی تدفین کے بعد گھر والوں نے عجیب منظر دیکھا، عادل کی گھوڑی جو اس سے بہت مانوس تھی اور ہمیشہ اس کے ساتھ ساتھ رہتی تھی، موقع ملتے ہی اپنے مالک کی قبر پر جاکر بیٹھ جاتی ہے۔

لواحقین کے مطابق وہ جب بھی گھوڑی کو کھلا چھوڑتے ہیں تو وہ گھوڑی حویلی سے بھاگ کر آنسو بہاتی نوجوان عادل کی قبر پہ پہنچ جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close