کورونا وباء کے دوران بچوں کی آن لائن تعلیم جاری رکھنے کے لیے سمارٹ فون کے لیے پیسے نہیں تھے، باپ نے اپنی آمدن کا واحد ذریعہ بیچ کر بچوں کو سمارٹ فون لے دیا، دکھ بھری خبر

ہماچل (پی این آئی) غریب باپ نے بچوں کی آن لائن کلاسز کی خاطر اسمارٹ فون خرید کے لیے اپنا واحد ذریعہ معاش فروخت کردیا، ہماچل پردیش کے شہری کلدیپ کمار کے بچوں کو بھی اسکول انتظامیہ نے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی لیکن کلدیپ کے پاس اس کے لیے اسمارٹ فون میسر نہیں تھا۔کلدیپ کمار کے

چوتھی اور دوسری جماعت میں پڑھنے والے دونوں بچے اسمارٹ فون میسر نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے اور کلاس سے غیر حاضر تھے۔کلدیپ کمار کو اسکول انتظامیہ نے ہدایت کی کہ اگر وہ اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسمارٹ فون خریدے تاکہ بچے آن لائن کلاسز شروع کرسکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق غربت کے باعث کلدیپ کمار اسمارٹ فون خریدنے کی قوت نہیں رکھتا تھا جس پر اس نے 6 ہزار روپے کے لیے بینک سے قرض مانگا لیکن اس کے مالی حالات دیکھتے ہوئے بینک اور دیگر افراد نے بھی اسے قرض دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے اپنا واحد ذریعہ معاشی گائے کو فروخت کردیا اور ان پیسوں سے بچوں کی تعلیم کے لیے اسمارٹ فون خرید لیا۔۔۔۔۔

close