80 کروڑ سال پہلے زمین اور چاند پر کس چیز کی بارش ہوئی تھی؟ زمین کیوں اور کس طرح کے برف کے صحرا میں تبدیل ہو گئی تھی؟ زمین پر موجود کونسی نسلیں ختم ہو گئی تھیں؟ جاپانی سائنسدانوں کے ہوشربا انکشافات

ٹوکیو(پی این آئی)80 کروڑ سال پہلے زمین اور چاند پر کس چیز کی بارش ہوئی تھی؟ زمین کیوں اور کس طرح کے برف کے صحرا میں تبدیل ہو گئی تھی؟ زمین پر موجود کونسی نسلیں ختم ہو گئی تھیں؟ جاپانی سائنسدانوں کے ہوشربا انکشافات، آج سے 80 کروڑ سال پہلے زمین اور چاند پر خلائی تودوں کی ہول ناک

بارش ہوئی جس کے نتیجے میں زمین برف کے صحرا میں تبدیل ہو گئی۔سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تودے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے گرنے والے خلائی تودوں سے بھی بڑے تھے جن کے نتیجے میں ڈائنوسار کی نسل ختم ہو گئی تھی۔یہ انکشاف جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق خلائی تودوں کی بارش نے حیاتیاتی تنوع میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے نتیجے میں کرہ ارض کی وہ شکل سامنے آئی جسے اب ہم زمین کہتے ہیں۔ 80 کروڑ سال پہلے گرنے والے خلائی تودے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے گرنے والے خلائی تودوں سے بھی بڑے تھے جنھوں نے زمین سے ڈائنوسار کی نسل ختم کردی تھی۔

close