نہ بازو پر، نہ پشت پر، لاکھوں روپے کا انجیکشن اب کہاں لگے گا؟

یوکرین (پی این آئی)نہ بازو پر، نہ پشت پر، لاکھوں روپے کا انجیکشن اب کہاں لگے گا؟ یوکرین کی خاتون نے خوبصورت نظر آنے کے لیے آئن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور اپنے منہ پر انجکشن لگا کر حلیہ ہی بگاڑ لیا۔یوکرین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ انسٹاگرام اسٹار انستاسیا پوکریش چک کا کہنا تھا کہ اُن

کا چہرہ سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ خاتون سمجھتی ہیں کہ وہ اس شکل کے ساتھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتیں اسی لیے وہ بہت زیادہ احساس کمتری کا بھی شکار ہیں۔خاتون کا ماننا تھا کہ جب وہ انجکشن لگائیں گی تو اُن کے گال بھر جائیں گے اور اس طرح وہ بہت سے خوبصورت اور اچھی نظر آئیں گی۔انہوں نے آن لائن ویڈیوز دیکھ کر انجکشن خریدے اور پھر انہیں استعمال کرنا شروع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے) خرچ کر کے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close