گلے نہیں مل سکتے تو درختوں سے بغل گیر ہونے کی اجازت دے دی گئی لیکن کس ملک میں؟

ریکجااخت(پی این آئی)وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اب انسان ایک دوسرے سے گلے نہیں مل سکتے لیکن وہ درختوں کو تو گلے لگا ہی سکتے ہیں، جی ہاں آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ اب درختوں سے گلے ملیں۔عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ گلے ملنے اور مصحافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے کا کہا گیا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کو بھی منع کیا گیا ہے تو اس وقت شہری انسانوں کے بجائے درختوں کو گلے لگا سکتے ہیں۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دن میں صرف 5 منٹ درخت سے لپٹ کر اپنے دکھ بانٹیں اور اس مشکل وقت میں خوش رہیں۔آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات نے لوگوں کو متنبہ بھی کیا کہ ہر شخص ایک ہی درخت سے نہیں بلکہ الگ الگ درخت سے گلے ملے اور جنگل جانے والے تمام افراد راستوں کو صاف بھی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close